اورماڑہ کے عوام پانی کیلے ترس رہے ہیں ۔عوامی حلقے

 


اورماڑہ( پریس ریلیز) اورماڑہ میں پانی کا بحران، علاقہ مکینوں کا حکومت سے سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ،
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پندرہ دن سے اورماڑہ میں پانی نہیں ہے۔یہ شہر سمندر کے کنارے میں  ہے، لیکن گھروں میں پیاس کا راج ہے.بچے، عورتیں، بزرگ سب پانی کے لیے ترس رہے ہیں لوگوں کو ٹینکر خریدنے پر مجبور کیا جا رہا ہے.مہنگائی، گرمی، اور پیاس نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔

انھوں نے کہاہے کہ ہم اورماڑہ کے عوام  درخواست کرتے ہیں  حکومتِ بلوچستان۔SDO واٹر بورڈ، محکمہ پبلک ہیلتھ، ضلعی انتظامیہ اور منتخب عوامی نمائندوں سے کے وہ فوری طور پر پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ بسول ڈیم منصوبے کی تکمیل کی تاریخ اور تفصیل عوام کے سامنے لائی جائے۔ پانی کی قلت پر ایک ہنگامی کمیٹی بنائی جائے جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دے .ریاست کی ذمہ داری صرف وعدے کرنا نہیں، انہیں نبھانا بھی ہے۔ریاست کو اب جاگنا ہوگا، ورنہ پیاسے عوام کی آہیں، کل ان ایوانوں کی دیواریں ہلا دیں گی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post