پنجگور طوفانی بارشیں زرعی انجنیرنگ نے کئی بار علاقے کا سروے کیا اور نقصانات کا تخمینہ لگایا مگر داد رسی کے حوالے سے اقدامات زیرو ہیں۔ پریس کانفرنس

 


پنجگور( بلوچستان ٹوڈے )پنجگور  تحصیل گوارگو کے معتبرین قبائلی وسیاسی زعما یوسی چیرمین حضور بخش میر خیر بخش ،میر محمد اعظم رئیس  سردار عطاءاللہ رئیس یوسی وائس چیرمین لعل جان ،دادکریم درازھی ،میر شیرجان بلوچ ،محمد علی ،نواب درمحمد رئیس ،خلیل احمد ،محمد خالد سردار فتح خان ،دلجان ،لعل بخش نے مزدالو گوارگو میں ایک پرہجوم پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز تحصیل گوارگو اور مضافاتی علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے جس سے علاقے کے زمینداروں کی کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور غریب کاشتکاروں کے خشکابہ بندات کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل گوارگو میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلے سے کروڑوں روپے کے نقصانات ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ان خشکابہ بندات سے سینکڑوں گھرانوں کا زریعہ معاش وابستہ ہے اور اب وہ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں اور ان کا کوئی والی وارث نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اس سے  پہلے بھی دو دفعہ طوفانی بارشوں سے زمینداروں کی تیار فصلات ملیا میٹ ہوگئے تھے اور زرعی سولر سسٹم کو بھی ناقابل تلافی نقصانات پہنچے تھے مگر کوئی برپائی نہیں ہوئی بلکہ تاحال غریب کاشتکار حکومتی امداد کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جتنے بھی اعلانات ہوئے تھے ان پر عمل درآمد نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ گوارگو ایک پسماندہ علاقہ ہے یہاں کی 90 فیصد آبادی کاشتکاری کرکے اپنی روزی روٹی کا بندوبست کرتی ہے موجودہ صورتحال میں جہاں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے سینکڑوں خاندان نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں حکومتی اقدامات صرف سروے اور کاغذی کارروائیوں تک محدود ہیں ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ  زرعی انجنیرنگ نے کئی بار علاقے کا سروے کیا اور نقصانات کا تخمینہ لگایا مگر داد رسی کے حوالے سے اقدامات زیرو ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post