ڈیرہ مراد جمالی: سٹی تھانہ کی حدود میں گھر پر مسلح ڈکیتی، اہلِ خانہ یرغمال

 


ڈیرہ مراد جمالی ( نامہ نگار ) ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود کلرک کالونی میں گزشتہ شب مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر پر دھاوا بول دیا۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر عبداللہ نامی شخص کے گھر میں آدھی رات کے وقت نامعلوم مسلح افراد داخل ہوئے اور پورے خاندان کو یرغمال بنا لیا۔
ڈاکو گھر سے سونا، اسلحہ، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر آرام سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post