عبدوئی زامران میں واقع بارڈر کراسنگ پوائنٹ کو ایک بار پھر آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا

 


تربت (بلوچستانٹوڈے) بلوچستان کے سرحدی علاقے عبدوئی زامران میں واقع بارڈر کراسنگ پوائنٹ کو ایک بار پھر آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ایران کی جانب سے تیل فروش بھی بارڈر پر پہنچ گئے ہیں۔ جہاں گاڑیوں میں ڈرمبوں کے ذریعے تیل لوڈ کرنے کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ بارڈر پوائنٹ کی بحالی سے سرحدی کاروبار سے وابستہ افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ مقامی سطح پر تیل کے کاروبار سے منسلک حلقے اسے معاشی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔ بارڈر کی بحالی میں ڈپٹی کمشنر کیچ بشیر احمد بڑیچ کی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔ جنہوں نے مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں رہ کر اس اہم سرحدی راستے کو دوبارہ فعال بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post