کوئٹہ ڈیگاری میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کے خلاف سول سوسائٹی کا احتجاج

 


کوئٹہ (بلوچستان ٹوڈے)کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد اور خاتون کے قتل کے خلاف ہیومن رائیٹس کمیشن آف پاکستان، نیشنل کمیشن برائے انسانی حقوق اور وومن ایکشن فورم کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرے میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے ڈیگاری میں دہرے قتل کے خلاف خوب نعرے بازی بھی کی اور کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی موجودگی میں ایسے واقعات کی کوئی گنجائش نہیں ، غیرت کے نام پر قتل کو کبھی درست نہیں قرار دیا جا سکتا۔ ہر جرم کی سزا آئین پاکستان کے تحت بننے والے قوانین میں دے دی گئی ہے۔

غیرت کے نام پر قتل کے تدارک کے لئے بھرپور اقدامات ہونے چائیے ،مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post