خضدار ( بلوچستان ٹوڈے) بلوچستان نیشنل پارٹی بی این پی زیدی کے سینئر رہنماء ڈاکٹر عبد المجید مینگل کو گزشتہ روز مسلح افراد نے خضدار بازار سے اغوا کرلیا اور رات گئے انھیں قتل کرکے سورگز ندی میں پھینک دیا ۔
دوسری جانب خضدار کے علاقے زہری میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ہے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت اعجاز احمد ولد غوث بخش زرکزئی کے نام سے ہوا ہے دونوں واقعات کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔