پنجاب پولیس سے میری جان کو خطرہ ہے، پنجاب پولیس نے لانگ مارچ کے 11 شرکاء کو گرفتار کرلیا ہے، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ۔

 


ملتان ( ویب ڈیسک ) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران پنجاب پولیس نے انہیں روک کر کہا کہ "تمہاری جان کو خطرہ ہے، آگے مت جاؤ۔

مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا کہنا تھا کہ پولیس کے رویے اور انداز سے خود میری جان کو خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ پنجاب پولیس نے لانگ مارچ کے 11 شرکاء کو گرفتار کرلیا ہے، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔

دوسری جانب ڈپٹی سیکریٹری جماعت اسلامی بلوچستان مولانا محمد اسلم گزگی کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس نے لانگ مارچ کے آگے رکاوٹ بننے کی کوشش کی اور ہمارے 11 ساتھیوں کو پنجاب پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔


گرفتار رہنمائوں میں پارٹی کے دو امراء شامل ہیں ، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی ۔

لانگامارچ کے بلا اشتعال شرکاء پر کریک ڈائون کے خلاف جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا جارہاہے کارکن و رہنمائوں کی رہائی کی صورت میں دھرنا ختم کیا جائیگا ، جماعت اسلامی بلوچستان کے دھرنے کو آگے بڑھنے دیا جائے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post