سبی،بلیدہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بختیار آباد میں نامعلوم افراد نے ریلوے ٹریک کو بم دھماکے سے نشانہ بناکر اڑادیا ، جس سے ٹریک اور وہاں سے گزرنے والے بولان میل کو شدید نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد قابض فورسز نے جائے وقوعہ کو محاصرے میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت بولان میل ایکسپریس ٹرین گزرنے والی تھی، تاہم واقعے کے بعد ریلوے ٹریک کی بندش کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی ہے۔
علاوہ ازیں ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں پاکستانی فورسز کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم (آئی ای ڈی) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پاکستانی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، جس کے باعث متعدد اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے۔ تاہم، حکام کی جانب سے اس کی تصدیق تاحال نہیں کی گئی۔
گذشتہ شب کوئٹہ میں اختر آباد کے مقام پاکستانی فورسز کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا.
بلوچستان میں ایک عرصے سے آزادی پسند تنظیموں کی کارروائیوں جاری ہیں یہاں پاکستانی فورسز کو ماضی میں بھی ایسے حملوں کا سامنا رہا ہے۔ تاحال آج ہونے والے حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔