شال ( بلوچستانٹوڈے) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ شال بروری روڈ سے قابض پاکستانی فورسز محکمہ انسداد دہشتگردی سی ٹی ڈی نے نوجوان وکیل بار ووکیشنل کورس کے طالبعلم حکیم بلوچ کو غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ۔
بتایا جارہاہے کہ رات گئے اس کے کمرہ پر چھاپہ مار کر اسے غیر قانونی حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا۔
سیاسی سماجی انسانی حقوق کے اداروں نے نوجوان وکیل کی اس طرح جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک پیشہ ور وکیل کو یوں جبری لاپتہ کرنا قانون، عدلیہ اور انسانی حقوق کی توہین ہے ۔بغیر کسی سرچ اور گرفتاری ورنٹ کے وکیل کو حراست مں لینا کہاں کے قانون میں ہے ۔
انھوں نے مطالبہ کیاہے کہ انھیں فوری منظر عام پر لاکر رہا کیاجائے ۔