گوادر ڈاکٹر شلی بلوچ اور ساتھیوں کو وال چاکنگ اور پمفلٹ تقسیم کرنے پہ گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس

 


گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچ وومن فورم کی مرکزی آرگنائزر ڈاکٹر شلی بلوچ کو اُن کی ساتھیوں سمیت گوادر کے علاقے سربندن سے گرفتار کر کے تربت منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس کا موقف ہے کہ ڈاکٹر شلی بلوچ اور دیگر خواتین کو ریاست مخالف وال چاکنگ اور پمفلٹ تقسیم کرنے کے الزامات پر گرفتار کیا گیا۔ ایس ایس پی گوادر ضیا مندوخیل نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ خواتین کی گرفتاری مذکورہ الزامات کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔

دوسری جانب بلوچ وومن فورم کا کہنا ہے کہ پورا دن ہمارے ساتھیوں کو حراست میں رکھنے کے بعد اب انہیں گوادر سے تربت منتقل کیا جا رہا ہے۔ ہم ایک بار پھر واضح الفاظ میں مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھیوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

گرفتاری کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جب کہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post