قلات گھر سے ہوٹل کھولنے کیلے جانے والا ٹکری لاپتہ ہوگیا

 


قلات ( ویب ڈیسک) مقبوضہ بلوچستان کے قلا ت کے رہائشی بسم اللہ ہوٹل قلات والے پرویز احمد عرف ٹکری ولد نور محمد آج صبح سے لاپتہ ہے ۔ انکے  بھائی تنویر احمد کے مطابق وہ معمول کے مطابق آج صبح سویرے گھر سے بازار کی طرف ہوٹل کھولنے نکلا تھا  لیکن وہ ہوٹل نہیں پہنچا ،اس کے پاس موبائل بھی نہیں ہے، جبکہ اسکا بھی اہل خانہ سے رابطہ نہیں ہوا ہے اس کیلئے انکے خاندان والے پریشان ہیں لہذا جس کسی کو بھی پرویز عرف (ٹکری) کے حوالے سے معلومات ملے وہ برائے کرم اہلخانہ کو اطلاع کریں ۔

یاد رہے بلوچستان میں کہیں بھی کوئی شخص محفوظ نہیں ہے۔ 99 فیصد لوگوں کو قابض پاکستانی فورسز خفیہ ادارے اور انکے مقامی مسلح جتھے اٹھاکر جبری گمشدگی کا نشانہ بناتے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post