دکی ،جھل مگسی ،تربت،چمن میں فائرنگ و دیگر واقعات حادثات میں چار بہنوں سمیت 9 افراد ھلاک،ایک جل گیا، ایک زخمی

 


تربت ( ویب ڈیسک ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ جھل مگسی میں چند روز قبل مسلح افراد نے پنجاب جانے والی کار کو روک 2 غیر مقامی افراد کو گاڑی سے اتار کر قتل کردیا ،جن کا تعلق پنجاب سے تھا ، بتایا جارہاہے کہ گاڑی میں 2 مرد اور 2 خواتین سوار تھے ۔تاہم قتل کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔


دوسری جانب بلیدہ گلی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے اخلاق ولد مزارنامی شخص زخمی ھوگیا۔


 

علاوہ ازیں دکی انمبار ندی میں نہاتے ہوئے چار بہنیں 11 سالہ زرکنا بی بی، 8 سالہ خاتون بی بی ،سات سالہ فریجہ بی بی اور 5 سالہ سوا بی بی دختران بارام خان قوم بزدار سکنہ لاکھی لونی ڈوب کر ھلاک ہوگئیں ۔ 

 علاقہ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں بہنوں کے نعشیں ندی سے نکال دیں۔


 دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے تین کانکن جاں بحق ہوگئے ،ایک کان کن کو زندہ نکال لیا گیا ، متاثرہ کوئلہ کان کو سیل کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ۔

دریں اثناء چمن میں بےروزگاری سے تنگ آکر گھوڑے کے کاروبار سے وابسطہ لوگوں نے احتجاج کیا اس دوران ایک شخص نے قابض پاکستانی فورسز ایف سی قلعہ کے سامنے خود پر پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا دی۔



Post a Comment

Previous Post Next Post