خضدار مزید دو افراد کی نعشیں برآمد تعداد تین ہوگئی



خضدار ( بلوچستان ٹوڈے )بلوچستان کے ضلع خضدار سے مزید دو افراد کی شیں برآمد ۔ حکام کے مطابق، ان افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔

نعشیں ضلع خضدار میں ایم 8 شاہراہ کے قریب سور گز کے مقام سے ملیں، مقتولین کی شناخت ، عطاءالرحمن مینگل، اور ممتاز مینگل کے طور پر ہوا ہے، جن کا تعلق وڈھ کے مختلف علاقوں سے ہے ۔

لاشوں کو خضدار کے ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تفتیش جاری ہے، تاہم واقعہ کے وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔

آپ کو علم ہے ڈاکٹر عبدالمجید مینگل کو گزشتہ روز مسلح افراد نے اغوا کرکے بعد ازاں قتل کردیا تھا اور انکی نعش بھی سورگز ندی سے ملاتھا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post