میناز (نامہ نگار) میناز میں واقع یو بی ایل بینک کی عمارت کو نامعلوم افراد نے نذرِ آتش کردیا۔ کچھ نامعلوم افراد نے بینک میں داخل ہو کر آگ لگا دی، جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بیس موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلے نے نئی بنک کو گھیرے میں لے لیا۔بنک میں داخل ہوکر اسٹاف کو باہر نکالا اور بنک کو مکمل نذرآتش کردیا۔جس سے بنک کے املاک کو نقصان پہنچا۔