پنجگور( بلوچستان ٹوڈے )پنجگور کے علاقے پروم میں اب سے کچھ دیر قبل ایک زوردار دھماکہ سنائی دیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی۔
پولیس حکام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں، تاہم تاحال کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔