شال (ویب ڈیسک) مقبوضہ بلوچستان کے مرکزی شہر شال سے ،گوادر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا ڈرائیور گاڑی سمیت لاپتہ ۔ ذرائع کے مطانق پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کسی کام کے سلسلے میں سرکاری گاڑی اور ڈرائیور کے ہمراہ شال آئے ہوئے تھے ،21 جولائی کو وائس چانسلر نے اپنے ڈرائیور کو سرکاری گاڑی کے ہمراہ گوادر روانہ کیا جس کے بعد سے اس سے رابطہ منقطع ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بعد ازاں سرکاری گاڑی شال کے علاقے مغربی بائی پاس سے مل گئی، تاہم ڈرائیور عبدالرزاق غائب تھا مغوی کا تعلق گوادر سے بتایا جاتا ہے۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ مغوی کی رہائی کے لیے اغوا کاروں نے ایک کروڑ روپے کا تاوان مانگا ہے۔
یاد رہے بلوچستان کے اکثر علاقوں سے جبری لاپتہ افراد کے اہلخانہ سے قابض فورسز کے خفیہ اداروں اور افسران اور ان کے مقامی جتھوں نے بھاری رقم لیکر بعد ازاں لاپتہ افراد کو چھوڑدیا ہے ۔ تازہ رپورٹ ڈیرہ بگٹی سے رپورٹ ہوئی تھی جہاں فورسز نے چار افراد کو حراست میں لیکر کیمپ منتقل کردیا تھا اور بعد ازاں تاوان کی رقم ادئیگی بدلے ایک بازیاب ہواتھا ۔
