کوئٹہ مسلح افراد کی ناکہ بندی 9 فورسز اہلکاروں کو قتل کردیا



کوئٹہ   (ویب ڈیسک) بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے ضلع ژوب کے علاقے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کر دیا ہے۔ ان مسافروں کو بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے پنجاب جانے والی دو مسافر بسوں سے اتارا گیا تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے نو مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ قتل کیے جانے والے افراد کی لاشوں کو پنجاب بھجوانے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

بسوں سے مسافروں کو اتارنے اور قتل کا واقعہ جمعرات کی شام اس علاقے میں پیش آیا جہاں سرکاری حکام کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کر رکھی تھی۔

فون پر رابطہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم نے بی بی سی کو بتایا کہ نو مسافروں کی لاشوں کو برآمد کرلیا گیا ہے جن کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے سرہ ڈھاکئی میں ناکہ بندی کی تھی جہاں مجموعی طور پردو بسوں سے نو مسافروں کو اتارا گیا۔

دریں اثنا، حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدت پسندوں نے قلات، مستونگ اور ژوب کے علاقے سرہ ڈھاکئی میں حملے کیے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post