تربت ( ویب ڈیسک )ضلع کیچ کے علاقہ پیدارک میں دھماکہ، سات زخمی، دو کو تشویش ناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا۔
مقامی زرائع مطابق یونین کونسل پیدارک کے گاؤں گورکوپ میں آج شام کے وقت ایک گھر کے سامنے مارٹر گولہ کے سبب ہونے والے دہماکہ سے سات افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال تربت علاج کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے جنہیں مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔
زخمیوں کی شناخت علی ولد غلام،شہباز ولد دوستین، نصیر احمد ولد محراب، جمیل احمد ولد دلمراد، جمال احمد ولد عبدالحمید، برکت علی ولد محمد اقبال اور وزیر ولد غلام علی کے ناموں سے ہوئی ہے
بیشتر زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔