نوشکی، تمپ ،مشکے مسلح افراد نے فورسز قافلے اور کیمپ کو حملوں میں نشانہ بنایا

 


کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع نوشکی سے اطلاعات کے مطابق رات گئے مسلح افراد نے زرین جنگل کے مقام پر قائم پاکستانی فورسز کے کیمپ حملے میں نشانہ بنایا، اس دوران فورسز اور مسلح افراد میں شدید جھڑپیں ہوئی۔

زرائع کے مطابق اس دوران فورسز کمک کے لئے آنے والے ایک قافلے کو بھی مسلح افراد نے حملے میں نشانہ بنایا۔

ادھر مشکے میں گزشتہ شب نامعلوم مسلح افراد نے گجر میں قائم پاکستانی فورسز کی مرکزی کیمپ کو راکٹوں اور دیگر بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔

‎حملے کے دوران علاقے میں شدید دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئی۔

دونوں حملوں میں پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کے اطلاع موصول ہوئی ہیں، تاہم ان حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

ادھر  ضلع کیچ کی تحصیل تمپ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے میر آباد کے علاقے میں پاکستانی فورسز کے پیدل اہلکاروں پر اس وقت حملہ کیا جب اہلکار بازار سے گزر رہے تھے۔

حملے میں فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم اس کی سرکاری تصدیق یا تردید تاحال نہیں ہوسکی۔

تمپ انتظامیہ کے مطابق حملہ آور جو موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، واقعے کے بعد مزید فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیمیں متحرک ہیں جو وقتاً فوقتاً پاکستانی فورسز کو حملوں میں نشانہ بناتی رہی ہیں۔ تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post