معروف اداکار حسام قاضی کی آج اکیسویں برسی ہے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اس نامور اداکار نے ڈراموں میں بہترین کردار ادا کیے انھوں نے اپنے کیریر کا آغاز کوئٹہ سینٹر سے کیا. بلوچستان یونیورسٹی سے کامرس کی ڈگری حاصل کر چکے تھے. ڈگری کالج کوئٹہ میں بطور لیکچرار تعینات ہوئے مختلف اور مشہور اردو ڈرامہ سیریل میں اپنے اداکاری کے جوہر دکھائے. خالی ہاتھ، درد کے رشتے ،چھاؤں، ماروی، دیس پردیس ،مٹی کی مورت، ایمرجنسی وارڈ اور بہت سے دیگر ڈراموں میں اداکاری نے حسام قاضی کو صف اول کے اداکاروں میں لا کھڑا کیا. جتنے بہترین اداکار تھے اس سے زیادہ بہتر انسان تھے، ہنس مکھ خوش اخلاق اور خوبصورت حسام قاضی کو 3 جولائی 2004 کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا. اس طرح یہ بہترین اداکار کم عمری میں ہی وفات پا گئے. آج ان کی اکیسویں برسی ہے.