کوئٹہ گھریلو رنجش پر خاتون نے شوہر کو قتل کردیا ، ایک خاتون نے خودکشی کرلی

 


کوئٹہ (ویب رپورٹ )کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ خلجی کالونی کے رہائشی نعمت اللہ نے دس روز قبل دوسری شادی رچائی تھی۔ جس پر اسکی بیوی مسمات بخت بی بی طیش میں آکر شوہر کو گول مار کر قتل کردیا ۔

پولیس نے ملزمہ سے آلہ قتل بر آمد کرکے اس کو گرفتار کرلیا اور خواتین پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

اس طرح کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ سید آباد میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک خاتون خانہ نے مبینہ طور پر گھریلو رنجش کی بنا پر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق، خاتون نے گلے میں پھندا ڈال کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں گھریلو تنازعات کو خودکشی کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد حقائق واضح ہوں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post