مستوتگ زخمی ڈی ایس پی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ھلاکتوں کی تعداد 2 ہوگئی 2 اہلکار زخمی ہیں

 


مستونگ ( بلوچستان ٹوڈے ) بلوچستان کے ضلع مستونگ چوتو کے قلات سے شال جانےوالے پولیس قافلہ پر مسلح افراد کا حملہ جس کے نتیجے میں  کانسٹیبل رضا محمد ہلاک جبکہ قائم مقام ڈی ایس پی انسپکٹر عبدالرزاق،کانسٹیبل تاج محمد اور کانسٹیبل خورشید احمد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جہاں ڈی ایس پی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ھلاک ہوگئے ۔

ترجمان کھٹ پتلی حکومت بلوچستان کے مطابق یہ پولیس قافلہ قلات سے شال آرہاتھا ، جس میں دو ٹرک اور دو پک اپ گاڑیاں شامل تھے۔ حملے کے دوران شدید فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار ھلاک اور زخمیوں ہوگئے ۔
حملے کی اطلاع ملتے ہی فورسز اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post