اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا 15ویں روز بھی جاری، ریاستی دباؤ کے باوجود دھرنا برقرار

 


اسلام آباد( ویب ڈیسک)
بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) کے رہنماؤں کی فوری رہائی اور بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خاتمے کے مطالبے پر بلوچ یکجہتی کمیٹی اور لاپتہ افراد کے لواحقین  کا اسلام آباد پریس کلب کے باہر پرامن دھرنا آج مسلسل 15ویں روز سے برقرار ۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے دھرنے میں شریک ان سوگوار خاندانوں کو شنوائی دینے کے بجائے روزانہ کی بنیاد پر قانون نافذ کرنے والے اداروں (LEAs) کی نگرانی کا سامنا ہے۔ روزانہ ایسے افراد آتے ہیں جو کسی میڈیا ادارے سے وابستہ نہیں ہوتے اور مظاہرین خصوصاً نوجوان طلبہ کی قریب سے ویڈیوز بناتے ہیں تاکہ انہیں پروفائل اور خوفزدہ کیا جا سکے۔

دوسری جانب، پریس کلب جانے والا راستہ بدستور بند ہے اور شدید گرمی کے باوجود کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

تاہم تمام ریاستی دباؤ کے باوجود بی وائی سی اور لواحقین  ہار ماننے کو تیار نہیں۔ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مظاہرین نے صحافیوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور باشعور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خاموشی توڑیں، دھرنے کا دورہ کریں، ان کی آواز کو بلند کریں اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں۔

#ReleaseBYCleaders

Post a Comment

Previous Post Next Post