ڈاکٹر ماہ رنگ و ساتھیوں کو مزید 15 روز کی ریمانڈ پولیس حوالے کیاگیا



کوئٹہ ( بلوچستان ٹوڈے ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر ساتھیوں کو فتنتہ پاکستان  کے انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ماہ رنگ بلوچ سمیت بی وائی سی کے 6 رہنماؤں کو انسداد دہشت گردی کے جج محمد علی مبین کے عدالت میں پیش کیا گیا۔

انسداد دہشتگری کے جج نے پولیس کی استدعا پر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کو مزید 15 ایام کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

اس موقع پر مختصر ویڈیو کلپ میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو اپنی بات رکھتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ جس میں وہ کہہ رہی ہے کہ “ہمیں پتہ ہے کہ جو فیصلہ آچکا ہے آپ وہی فیصلہ سنائیں گے۔”

انہوں نے کہا کہ ہمیں دس روزہ ریمانڈ پر دیا گیا لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں تمام حقوق سے محروم رکھا گیا۔ ہمارے اہلخانہ کو ہم سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی اور وکالت ناموں پر دستخط کرنے کیلئے نہیں چھوڑا جارہا ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ نے کہا کہ بلوچستان بھر میں ہم پر ایف آئی آرز کی گئی ہے جن کیلئے وکالت ناموں پر دستخط کرنا ضروری ہے لیکن سپرٹنڈنٹ جیل نے ہمارے سامنے جج صاحب پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے منع کیا ہے کہ کسی وکالت نامے پر دستخط کرنے نہیں دیں۔

اس موقعہ پر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے کہاکہ دس روزہ ریمانڈز کے دوران ہمیں ہمارے حقوق نہیں دیئے گئے جس پر ہم نے بھوک ہڑتال کی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post