ہر طبقہ فکر کے عوام سے 15 جولائی کے سیمینار میں شرکت کی اپیل ہے ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 17جولائی کو کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے ۔بی این پی

 


سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 17جولائی 2025 ءکو کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے ۔بی این پی

کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق بلوچستان کی مخدوش صورتحال، بلوچ نسل کشی ماورائے عدالت خواتین کی گرفتاری انسانی حقوق کی پامالیوں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میں ترمیم کے عنوان سے کوئٹہ میں 15 جولائی کو سیمینار منعقد کیا جائے گا اعلامیہ میں سیاسی جماعتوں طلباء تنظیموں انسانی حقوق کی تنظیموں بار کونسلز سمیت ہر طبقہ فکر کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 15 جولائی کے سیمینار میں شرکت کر کے قوم دوستی و عوام دوستی کا ثبوت دیں.

علاوہ ازیں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 17جولائی 2025 ءکو کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کرینگے اجلاس میں بلوچستان کی مخدوش صورتحال ، بوگس مقدمات سمیت اہم امور کو زیر غور لایا جائیگا پارٹی اعلامیہ میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے-

Post a Comment

Previous Post Next Post