پنجگور ( ویب ڈیسک ) پنجگور آل پارٹیزتاجران کمیٹی سول سوسائیٹی ٹریڈ یونینوں سمیت پنجگور کے معتبرین پر مشتمل قومی جرگہ کے سلسلے میں چتکان کے جامع مسجد کے مدرسہ میں آل پارٹیز اور دیگر اسٹیک ہولڈر کی آل پارٹیز کے چیرمین علاء الدین ایڈوکیٹ کی سرکردگی میں پرہجوم پریس کانفرنس اس موقعے پر جے یو آئی کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم آغا شاہ حسین حاجی صالح محمد بلوچ کفایت اللہ بلوچ گہرام شریف نجیب سلیم مولانا ولی ساسولی مولانا عبدالحلیم حافظ امین جان میر ارشاد نوشیروانی اشرف ساگر ملافرہاد اور دیگر شرکت خدابادان کے دینی مدرسہ میں منعقدہ قومی امن جرگہ کی بابت آگاہی مہم پنجگور غیور عوام سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے شرکت کی اپیل ۔
علاؤ الدین ایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس کے دوران پنجگور میں امن وامان کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیااور کہا کہ قومی جرگہ منعقد کرنے کا مقصد امن وامان کے حوالے عوام کی رائے لینا ہے جس کے بعد حتمی لائحہ عمل ترتیب دے کر حکمت عملی طے کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ امن قومی جرگہ کی تاریخ 13 جولائی ہے۔