گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک)گوادر کے نواحی علاقے جیونی میں نامعلوم گاڑی سواروں نے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی ایک اہلکار جاںبحق، ایک زخمی ہوگئے۔ایف سی کی مبینہ فائرنگ سے تین مقامی راہگیر بھی زخمی ہوئے آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ بدھ کے روز ضلع گوادر کی تحصیل جیونی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کی چیک پوسٹ پر ا یک مشتبہ لینڈ کروز گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کی زد میں آکر ایف سی کا کانسٹیبل اللہ داد موقع پر ہی جان بحق ہوگیا، جبکہ ان کا ساتھی اہلکار زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے، علاقہ مکینوں کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے اس دوران جیونی جانے والی ایک کرولا گاڑی پر بھی فائرنگ کردی ہے جس سےتین راہ گیر زخمی ہوئے۔