کوئٹہ،منگچر ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے دارالحکومت قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں ایک کی شناخت شبیر احمد ولد عبدالعزیز سکنہ بھاگ عمر 30 سال کے نام سے ہواہے ،جبکہ دوسرا شخص تاحال نامعلوم ہے۔
واقعے کے بعد لاشوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ چھیپا بلوچستان کے ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔
تاحال فائرنگ کی وجہ اور ملزمان کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
دوسری جانب منگچر فضل آباد کی شہری حدود میں الصبح تحصیل فائرنگ کی آوازیں سنی گئی تاہم صبح ہونے پر روڈ کنارے نامعلوم الاسم شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش ملی ۔ لیویز فورس منگچر نے نعش شناخت کے لیے آر ایچ سی مندے حاجی منگچر منتقل کردیا جس کے ورثاء کی تلاش ہے مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔