دکی سے تیں افراد کی نعشیں برآمد،خاران سے دو افراد لاپتہ

 


دکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع دُکی میں تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق نانا صاحب زیارت کے قریب نرہن ندی کے علاقے سے تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ تینوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کے قریب سے بلوچستان کی بیرک ملی ہیں ۔

مقتولین کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم تاحال ان کی شناخت نہیں ہو سکی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستانی فورسز نے مقابلوں میں مسلح تنظیموں سے منسلک افراد کو مارنے کا دعوی کیا ہے تاہم بعدازاں مذکورہ مقابلے جعلی قرار پائے جن میں زیر حراست افراد کو قتل کیا گیا تھا۔


دوسری جانب خاران سے  اطلاعات  ہیں کہ گزشتہ رات وڈھ چیک پوسٹ پر ناکہ بندی کے دوران ایف سی نے دو نوجوان کو حراست کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔

مذکوراہ نوجوانوں کی شناخت عاصم ولد موسی خان یلانزئی اور اسرار ولد فقیر محمد یلانزئی کے  ناموں  سے ہوا ہے جو کہ خاران کے رہائشی ہیں۔

فیملی زرائع کے مطابق دونوں بازار سے سامان خرید نے کے بعد گھر جا جارہے تھے جنہیں قابض پاکستانی فورسز نے حراست میں لیکر لاپتہ کردیایے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post