مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان معدنیات لیجانے والے گاڑیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ۔
حملوں میں ریکوڈک پروجیکٹ کیلئے سامان لیجانے والی تین، سیندک پروجیکٹ کی ایک اور نوشکی، پدگ سے اسٹیل ملز کیلئے معدنیات لیجانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہےکہ مستونگ میں ایک ہفتے کے دوران معدنیات لیجانے والی 16 گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
جبکہ آج ہی دالبندین چاغی کے علاقے پیشُک کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سنگ مرمر سے لدے ایف ایم ٹرک کو حملہ کرکے آگ لگا دی گئی تھی ۔
لیویز ذرائع کا کہنا تھا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک ٹرک کو روک کر ڈرائیور کو نیچے اتارا اور گاڑی کو آگ لگا دی۔ واقعے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
یاد رہے کہ بلوچستان میں اکثر اوقات بلوچ آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے معدنیات لے جانے والی گاڑیوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ تنظیمیں ان حملوں کو بلوچ وسائل کی لوٹ مار کے خلاف کارروائی قرار دیتی ہیں۔
مزکورہ حملوں کی ذمہداریاں کسی مسلح بلوچ آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔