بولان ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بولان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
بلوچستان کے علاقے بولان کے مختلف علاقوں گونی پرا، یخو و گردنواح میں بڑے پیمانے پر پاکستانی فورسز کی جانب سے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ اس دوران فورسز کی بھاری تعداد ان علاقوں میں داخل ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق فورسز آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر بڑے پیمانے پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ بھی کی گئی۔
بولان و گردونواح میں گذشتہ کئی دنوں سے وقفے وقفے سے فوجی آپریشن کے اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں، اس سے قبل گذشتہ ماہ بولان کے علاقے سانگان، جالڑی اور گردونواح میں بھی فوجی آپریشنز کئے گئے۔
آخری اطلاع تک کسی قسم کے نقصانات کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔
آپ کو علم ہے گذشتہ روز پنجگور پروم میں فوجی آپریشن دوران ایک نوجوان جبری لاپتہ کیے گئے تھے ۔