ڈیرہ بگٹی ( ویب ڈیسک ) سوئی میں رشتے دار کی تعزیت کے لیے آئے نوجوان کو ایف سی اور آئی ایس آئی نے لاپتہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق، بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی سے ایف سی اور آئی ایس آئی کے اہلکاروں نے شاہ میر ولد شاہ بیگ بگٹی (ڈوڈوانی) کو جبری طور پر لاپتہ کر دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کوئٹہ سے اپنے رشتے دار کے انتقال پر تعزیت کے لیے آئے تھے، جہاں انہیں فورسز نے حراست میں لے کر جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
مصدقہ ذرائع کے مطابق، مذکورہ شخص کا کوئٹہ میں کاروبار ہے، اور ان کی گمشدگی کے بعد ایف سی اور آئی ایس آئی کی جانب سے ان سے بھاری رقم بطور بھتہ طلب کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں سوئی سے پانچ افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے، جن میں سے ایک شخص کو بیس لاکھ روپے ادا کرنے کے بعد آئی ایس آئی نے رہا کیا، جبکہ دو افراد کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا ہے، جو اب تک خفیہ اداروں کی حراست میں ہیں۔