مشکے ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع آواران علاقے آواران، مشکے میں گزشتہ شب قابض پاکستانی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر قادر بخش نامی شخص کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا اور چند گھنٹوں بعد ان کا گولیوں سے چھلنی نعش ویرانے سے مل گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ریاستی اہلکار بغیر کسی وارنٹ کے گھر میں داخل ہوئے، انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر
منتقل کر دیا۔
اس طرح گزشتہ روز تحصیل مشکے میں پاکستانی فوج نے 20 روز قبل لاپتہ کئے جانے والے نوجوان مسعود ولد خدابخش کو مشکے کے علاقے لاکھی سے اغوا کیاتھا ۔قتل کرکے نعش پھینک دی تھی۔