کیچ پاکستانی فورسز کے چوکی پر حملہ ،نوشکی میں مسلح افراد کا شاہراہ پر ناکہ

 


کیچ ،نوشکی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے زامران میں واقع پاکستانی فورسز کے چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا ہے۔ یہ واقعہ آج صبح تقریباً ساڑھے دس بجے زامران کے علاقے نرم کے مقام پر پیش آیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق فائرنگ کا تبادلہ کئی منٹ تک جاری رہا۔

تاحال سرکاری حکام کی جانب سے واقعے کی تصدیق یا ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آیا ہے۔

واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

علاوہ ازیں نوشکی کے علاقے کیشنگی میں شیر جان آغا کے مقام پر مسلح افراد کی بڑی تعداد نے شاہراہ پر چیک پوائنٹس قائم کرکے شاہراہ کا کنٹرول سنبھالا ہے، گاڑیوں کی چیکنگ جاری ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post