کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) حب ندی میں نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق۔
حب کے علاقے میں افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جہاں دو نوجوان ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود شہریوں کی جانب سے ندی نالوں کا رخ جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 16 سالہ علی شاہ اور 14 سالہ احمد رضا کے ناموں سے ہوئی ہے۔
واقعے کے فوراً بعد مقامی افراد اور ریسکیو ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں نوجوانوں کی لاشیں ندی سے نکال لیں، جنہیں سول ہسپتال حب منتقل کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دفعہ 144 کا احترام کرتے ہوئے ندی نالوں سے دور رہیں تاکہ اس قسم کے مزید جانی نقصانات کے واقعات سے بچا جا سکے۔
اس طرح سبی ناڑی گاج کے مقام پردو نوجوان بچیاں پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں ۔
ادھر چاغی گردی جنگل روڈ پر تیز رفتار ٹوڈی کار الٹنے سے ایک شخص جانبحق دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گردی جنگل سے چاغی آتے ہوئے تیز رفتار ٹوڈی کار الٹ گئی جس میں سوار ایک شخص موقع پر جانبحق
دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔
دریں اثناء قلات روڈ حادثہ میں ایک اور زخمی کوئٹہ سی ایم ایچ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اِس فانی دنیا سے رخصت ہوگیا۔
آپ کو یاد ہے گزشتہ روز سنگداس کے مقام پر خطرناک روڈ حادثے میں 4 افراد ھلاک ہوئے تھے ۔
