کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) بلوچ نیشنل موومنٹ بی این ایم کے سابق چیئرمیں عصاء ظفر نے سوشل میڈیا فیس بک پر لکھا ہے کہ صبا صرف ریاست کے لیے خطرہ نہیں تھا، وہ ہمارے تحریک کے انَدْر موجود منافقین اور ففتھ کالمسٹ کے لیے بھی بہت بڑا خطرہ تھا۔ وہ آئینہ تھا، اور ہم چہروں پر ماسک لگائے ہوئے بزدل ہیں۔
بلوچ رہنماء نے کہاہے کہ ہم نے علم کو، فہم کو، اور نظریاتی شفافیت کو محض نمائشی الفاظ میں بدل دیا ہے، ایک 'برانڈ' بنا دیا ہے، جس سے ہم خود کو “باشعور” کہہ کر خوش ہو جاتے ہیں۔
عصاء ظفر نے کہاہے کہ یاد رکھیں، شہید کا نام لینا سب سے آسان کام ہے مگر اصل کام اس کے نظریے کو زندہ رکھنا ہے، اس کے فکر کو اپنا رول ماڈل بنانا ہے، اس کا مطالعہ کرنا اور اس کے سجھائے ہوئے راستے کو سمجھنا ہے، اس کی راہ پر تنہا چلنا ہے۔ اور جب تک ہم یہ نہیں کرتے، ہم سب اس کے قاتلوں کی فکری اولاد ہیں اور یہی وہ تلخ ترین سچ ہے جس سے ہم روز بھاگتے ہیں۔