مشکے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری لاپتہ دو افراد کو فورسز نے قتل کردیا

 


مشکے ( ویب ڈیسک )
بلوچستان کے ضلع آواران کی تحصیل مشکے میں پاکستانی فوج نے دو جبری زیرِ حراست افراد کو قتل کر کے ان کی نعشیں پھینک دیں۔

ذرائع کے مطابق قتل کیے گئے لاپتہ افراد کی شناخت نذر احمد ولد جان محمد اور علی محمد ولد حکیم کے ناموں سے ہوا ہے۔ نذر احمد کو فورسز نے 23 دسمبر 2024 کو، جبکہ علی محمد کو یکم فروری 2025 کو مشکے کے بازار کندھڑی سے حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کردیا تھا۔

بتایا جارہاہے کہ دونوں افراد کی گولیوں سے چھلنی نعشیں گزشتہ روز فورسز کی جانب سے مشکے ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان بھر میں جعلی مقابلوں اور پہلے سے زیرِ حراست افراد کو قتل کر کے ان کی لاشیں ویرانوں میں پھینکنے کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے، تاہم 2025 میں ایسے واقعات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post