کوئٹہ مسلح افراد کی فائرنگ سے سیاسی کارکن ھلاک،مستونگ مزاحمت پر ایک شخص زخمی

 


کوئٹہ ( ویب ڈیسک ) کوئٹہ ہنہ اوڑک کے ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن نجیب کاکڑ ھلاک ہوگیا۔ نجیب کاکڑ جمہوری وطن پارٹی کا سابقہ عہدیدار اور اہم کارکن تھا. 

علاوہ ازیں ضلع مستونگ تحصیل دشت کے علاقے میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر چوروں نے نوجوان رمضان بنگلزئی ولد عبدالقادر بنگلزئی کو زخمی کر دیا۔

زخمی کو فوری علاج کے سلسلے میں کوئٹہ ٹراما سنٹر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ڈاکٹروں کے مطابق 2 گولیاں انکے ہاتھوں کے گوشت میں لگے ہیں خوش قسمتی سے انکے ہڈیوں اور رگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ انہیں ٹراما سنٹر میں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیاگیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post