پنجگور ،قلات ( مانیٹرنگ ڈیسک )پنجگور کے علاقے تسپ اسٹار چوک پر کل مغرب کے وقت ناکہ بندی کرکے ریاستی فورسز نے ایک دکان میں بیٹھے ہوئے دو سگے بھائی کو لاپتہ کردیا۔
مذکورہ نوجوانوں کی شناخت اکرام ولد منظور احمد پرویز ولد منظور احمد کے نام سے ہوا ہے جو کہ پنجگور تسپ کے رہاشی ہیں ۔
دوسری جانب قلات سے اطلاعات ہیں کہ قابض پاکستانی فورسز نے 25 جون کو بلوچستان کے قلات کے علاقے منگچر سے ایک بلوچ نوجوان، منیر احمد ولد میر نہال خان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔