کوئٹہ8 ماہ قبل شال سے اغوا ہونے والے تاجر کے بیٹےکی لاش برآمد منگچر میں دو افراد قتل کیچ سے ایک نعش بر آمد ،ایک شخص فائرنگ سے زخمی

 


کوئٹہ،منگچر ،کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک)   مستونگ کے علاقے مرو اسپلنجی سے شال سے 8 ماہ قبل یعنی 14 نومبر 2024 کو اغوا ہونے والے بچے مصور  کی نعش برآمد۔

ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گوریہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی این اے تصدیق ہوگئی مستونگ سے ملنے والی لاش مصور کاکڑ کی ہے واضح رہے کہ 8 ماہ قبل کوئٹہ سے اغوا ہونے والے تاجر کے بیٹےمصور کاکڑ کی لاش لاش مستونگ کے علاقے مرو اسپلنجی سے برآمد ہوئی ہے پولیس کے مطابق بچے کو سر اورسینے میں گولیاں لگی ہیںبچے کو 14 نومبر کو کوئٹہ سے اغوا کیا گیا تھاتین دن قبل بچے کی لاش ملی تھی لاش کا ڈی این اے لاہور بھیجا گیا تھابچے کا ڈی این اے ماں کے ساتھ کراس میچ کرگیا۔



علاوہ ازیں ضلع قلات کے تحصیل منگچر میں نامعلوم مسلح افراد نے علی حسن اور نبی داد نامی دو افراد کو قتل کردیا گیا  ہے ۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دو نو ں افراد قابض خفیہ اداروں اور فوج کیلے کام کرتے تھے ۔

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع کیچ میں جمعہ کے روز دو مختلف واقعات پیش آئے، جن میں ایک لاش برآمد کرلی گئی۔ جبکہ دوسرے واقعے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

لیویز فورس کے مطابق، تمپ کے علاقے میرآباد میں زبیدہ جلال روڈ کے قریب ایک گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہو اہے ۔ جس کی شناخت قائم علی ولد محمد حیات کے طور پر کی گئی ہے، جو تمپ کے علاقے آسیا آباد کا رہائشی ہے ۔

عینی شاہدین کے مطابق، لاش سڑک کنارے ایک سنسان مقام پر ملی جس کے جسم پر گولیوں کے متعدد نشانات موجود تھے۔ لیویز نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔

تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آئے ہیں ۔

دریں اثناء  ضلع کیچ ہی کی تحصیل بلیدہ کے علاقے میناز میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ لیویز ذرائع کے مطابق عبداللہ ولد نور بخش نامی شخص کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ میناز بازار کے قریب موجود تھا۔

فائرنگ کے بعد زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post