لسبیلہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع لسبیلہ میں پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو حراست میں لینے کے بعد جبری طور پر لاپتہ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والے نوجوانوں کی شناخت عبدالواحد ولد شیر محمد اور پھلین ولد حسن کے نام سے ہوا ہے جو جھاؤ نونڈرہ، جلانٹی کے رہائشی ہیں۔
ان دونوں کو پاکستانی فورسز نے 28 مئی کو حراست میں لیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت قیادت کی غیر قانونی کالے قانون تھری ایم پی زریعے مسلسلہ پابند سلاسل رکھنے کے بعد بلوچستان بھر میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے واقعات کا سلسلہ اور تیز کردیا گیا ہے۔
