بارکھان ڈیتھ اسکوائڈ سرفراز بگٹی گروہ اور سرمچاروں کے درمیان جاری جھڑپ میں چار سرمچار جانبحق

 



بارکھان ( ویب ڈیسک ) بلوچستان کے ضلع بارکھان میں ریاستی حمایت یافتہ مسلح گروہ  لیاقت بگٹی گروہ ، (جسے مقامی طورہر  پر “ڈیتھ اسکواڈ” کے نام سے جانا جاتا ہے) اور بلوچ سرمچاروں کے درمیان گزشتہ روز رکھنی کے پہاڑی علاقہ کوہ جاندر میں  شدید جھڑپ ہوئی جس کے  نتیجے میں چار سرمچار مصطفی نور ولد نور جان، سکنہ تسپ، پنجگور، سمیع اللہ ولد نور محمد، سکنہ ملائی بازار، تربت، رسان قادر ولد قادر بخش، سکنہ لباچ ڈنسر آواران اور شاہ زیب ولد امیر بخش، سکنہ گونی، گریشہ کے ناموں سے ہواہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ جھڑپ کئی گھنٹوں تک جاری رہا  اور اس دوران دونوں جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

دوسری جانب ھلاک ہونے یا زخمی ہونے والوں کے نام تفصیلات سامنے نہیں آسکے ہیں ۔ چاروں میتیں رکنی کے ہسپتال منتقل کر دیئے  گئے  ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈیتھ اسکوائڈ کارندوں کا تعلق کھٹ پتلی وزیر اعلی سرفراز بگٹی کے گروہ سے ہے جن کی سربراہی انکے بھائی لیاقت بگٹی کر رہے تھے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post