پنجگور میں دھماکہ، ایک شخص جانبحق، تمپ ایک شخص قتل، دوزخمی

 


پنجگور،تمپ  (ویب ڈیسک ) مقبوضہ بلوچستان کے شہر پنجگور کے علاقے بونستان میں گزشتہ شب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

ذرئع کے مطابق دھماکہ رات تقریباً تین بجے روڈ کے کنارے ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت وسیم کشانی کے نام سے ہوا ہے۔

لاش کو کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ دھماکہ کس نوعیت کا تھا اور اس کی اصل وجہ کیا تھی۔

دوسری جانب تمپ کے علاقے نظر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالباقی ولد محمد ایوب سکنہ نظر آ باد تمپ موقع پر ہلاک ہوگیا  جب کہ طیعب ولدنورمحمد سکنہ نظر آ باد اور عبدالقدوس ولد فیض محمد سکنہ نظر آباد نامی افراد  زخمی ہوگئے ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post