مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے ماروائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے واقعات میں تشویشناک تیزی، اور ڈاکٹر ماہ رنگ سمیت تنظیم کی قیادت کی غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف، بلوچ یکجہتی کمیٹی سراوان ریجن مستونگ زون کی جانب سے 17 مئی 4 بجے کو ایک احتجاجی ریلی بس اڈہ نزدیک عید گاہ تا شہید سلطان چوک نکالی جائے گی ۔