مستونگ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مستونگ سراوان ٹاؤن کلی پدہ ایف سی کیمپ کے قریب واقع میدانی میں آج رات تقریباً 8، بجے موٹر سائیکل سوار تین نقاب پوش افراد نے اسلحہ کی زور پر استاد عبد اللہ لہڑی کی بیٹے اور بھتیجے کو زدکوب کرکے ان سے ایک عدد آئی فون موبائل اور تیس ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوئے۔۔۔ مستونگ سٹی و گردونواح میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے انہوں۔ نے ڈی پی او مستونگ اور دیگر اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر میں چوری ڈکیٹی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیکر ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کرکے ہمیں انصاف فراہم کریں۔
اس طرح مستونگ
کلی غزگی کے رہائشیوں محمد حارث سید حسین شاہ سید مصور شاہ کو آج رات تقریباً 9بجے کے قریب غزگی کے راستے میں نامعلوم چوروں نے زدکودب کرکے ان سے موبائل فونز نقدی چھین فرار ہوئے واضح رہے کہ رات کے اوقات کار میں مین آر سی ڈی شاہراھ سے کلی غزگی کو جانے والی راستہ نوگو ایریا بن چکا ہے کہیں وارداتیں۔ یہاں رونما ہوئے ہیں ہر بار عوام کو موٹر سائیکلوں اور نقدی سے محروم کیا گیا ہے حکام بالا نوٹس لیکر ملوث گروہ کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کے جان و مال کی تحفظ یقینی ہو۔
