گوادر ( مانیٹرنگ ڈیسک )گوادر کی تحصیل پسنی سے پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ایک اور نوجوان جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ لاپتہ ہونے والے نوجوان کی شناخت آصف وفا کے نام سے ہوئی ہے، جو کوسٹل ہائی وے پولیس میں بطور کانسٹیبل ملازم ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق آصف وفا نہ صرف ایک سرکاری ملازم ہیں بلکہ وہ بلوچی زبان کے ایک معروف نوجوان شاعر بھی ہیں۔
آصف وفا کی فیملی نے حکام سے اپیل کی ہے کہ آصف وفا بے گناہ ہے ایک محنت کش سرکاری ملازم ہے اور اسے فوری طور پر بازیاب کرایا جائے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کئی دنوں سے جبری گمشدگی کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔ حالیہ دنوں میں پسنی میں تین افراد جبری طور پر لاپتہ جبکہ ایک نوجوان کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔