مکران سیاسی رہنماؤں اور سماجی کارکنوں کے نام فورتھ شیڈول میں شامل

 


تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک ) علاقائی ذرائع کے مطابق مکران ڈسٹرکٹ کیچ سیاسی رہنما و کارکنوں کے نام انسداد دہشتگردی ایکٹ فورتھ شیڈول میں ڈالا گیا ہے پہلے تربت سٹی تھانے میں انہیں بلا کر سارے انکے تفصیلات ان سے لیے گئے جس کے بعد  انکی فائل سی ٹی ڈی کے پاس بھیج دیئے گئے ۔

ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ سی ٹی ڈی سیاسی رہنما و کارکنوں کو ہفتے میں دو دفعہ سی ٹی ڈی تھانے رپورٹ کرنے اور  حاضری لگانے کا پابند بنایا ہے، سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ۔سیاسی رہنما و کارکنوں کیخلاف اس کالے قانون کے تحت پریشر لائیز کرنے انکی زبان بندی کیلئے اسی قسم کی منفی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا آئین و قانون کیخلاف منافی عمل ہے انسانی حقوق کے علمبردار یونائیٹڈ نیشن سے گزارش ہے نوٹس لیں وگرنہ یہ ریاستی مقتدرہ قوتیں سیاسی آوازوں کو دبانے کیلئے نت نئی طریقے ایجاد کرتے جا رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post