بلوچستان نعشوں کے ملنے کا سلسلہ تھم نہ سکا ایک اور نعش برآمد ،کچھی ،کولواہ قلات فورسز پر حملہ اسلحہ ضبط

 


کچھی ( مانیٹرنگ ڈیسک )ضلع کچھی کے علاقے چاندرامی، ڈھاڈر سے ایک نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق، مقتول کو گلا دبا کر قتل کیا گیاہے۔

اطلاع ملنے پر نعش کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا گیا ہے۔  ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر محمد زاہد کے مطابق، مقتول کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔
دوسری جانب  کچھی میں گندواہ کوناڑو کے مقام پر آج شام 6 بجے کے قریب مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے حملہ  کرکے اہلکاروں کو یرغمال بناکر  تمام سرکاری اسلحہ ضبط کرلیا ۔

کولواہ سے اطلاعات ہیں کہ مسلح افراد نا کولواہ  شاہ باتل کے مقام پر واقع فورسز چوکی پر حملہ کردیا ہے ،علاوہ ازیں قلات گراب میں نامعلوم افراد نے بم ڈسپوزل اسکوائڈ اہلکاروں کو بم حملے میں نشانہ بنایا جب وہ راستہ صاف کر رہے تھے ۔

دریں اثناء بارکھان راڑ شم میں مسلح افراد نے سڑک پر ناکہ بندی کردی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post