تربت ( مانیٹرنگ ڈیسک )بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں واقع نرسنگ کالج کی طالبات نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے بیان میں بتایا کہ نرسنگ کالج تربت کی پرنسپل نے انہیں ہاسٹل خالی کرنے کا حکم دیاہے اور کالج کو بند کر دیا ہے ،وجہ یہ بتائی گئی ہےکہ گزشتہ دو ہفتوں سے وہاں بجلی نہیں ہے۔
کالج کی بندش اور ہاسٹل خالی کرانے کے فیصلے کے بعد طالبات کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا ہے اور امتحانات بھی قریب ہیں۔
طالبات کا کہنا ہے کہ یکم جون سے مختلف سیمسٹر کے امتحانات ہونے تھے لیکن پرنسپل نے ہمیں یہ کہاہےکہ ابھی جائیں عیدکے بعد آئیں اور رہائش کا بندوبست خود سے کرلیں۔
طالبات نے یہ بھی بتایا کہ ہمیں پرنسپل کی جانب بتایا گیا ہے کہ ہم بجلی فراہم نہیں کرسکتے لہذا آپ لوگ باہر رہائش اختیار کریں جس سے کئی طالبات پریشانی میں گھر بھی چلے گئے ہیں اور پڑھائی شدید متاثر ہے۔
طالبات کا کہنا ہے کہ ہمیں اساتذہ کی بھی کمی کاسامنا ہے ،کچھ مستقل اساتذہ ہیں جبکہ کنٹریکٹ بنیادوں پر بعض اساتذہ رکھے گئے ہیں جن کے تنخواہ کیلئے طالبات پیسہ دیتے ہیں۔
طالبات کا کہنا تھا کہ بنیادی سہولیات ناپید ہیں،جبکہ حالیہ دنوں بحران نے مزید شدت اختیار کیاہے جبکہ گزشتہ دوسالوں سے اسکالرشپ بھی بند کیے گئے ہیں ، باہر رہائش کیلئے ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہےکہ ہمیں پڑھائی کا حق دیا جائے اور بنیادی ضروریات پورا کیے جائیں اور کالج کو کھولا جائے۔