آواران پاکستانی فورسز کی فائرنگ، خاتون سمیت دو افراد جانبحق، ایک خاتون زخمی،کیچ سے دوبھائی جبری لاپتہ

 


آواران ،کیچ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ضلع آواران کے علاقے مالار مچھی میں پاکستانی فورسز کی فائرنگ سے دو افراد جانبحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

علاقائی ذرائع کے مطابق، رات تقریباً ایک بجے فورسز نے متعدد گھروں پر دھاوا بولا اس دوران جب لوگوں نے مزاحمت کی کوشش کی، تو فورسز نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں نوجوان نعیم بلوچ ولد سنجر بلوچ اور ایک ادھیڑ عمر خاتون حوری بنت قاسم موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ نعیم بلوچ کی والدہ دادی بلوچ شدید زخمی ہوئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق زخمی خاتون کو رات بھر طبی امداد سے محروم رکھا گیا اور اگلی صبح انتہائی نازک حالت میں آواران اسپتال منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ آواران کے علاقے مالار میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیش آنے والی چوتھی کارروائی ہے۔ ایک ہفتے میں آواران میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں کم از کم پانچ افراد جان کی


بازی ہار چکے ہیں۔

علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے دو بھائیوں کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ۔

لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت شاہ دوست اور عمران ولد غلام حیدر کے ناموں سے ہوا ہے۔

یہ واقعہ کیچ کے علاقے گیبن میں پیش آیا جہاں پاکستانی فورسز نے ان کے گھر پر چھاپہ مار کر دونوں بھائیوں کو ساتھ لے گئے۔ اس کے بعد سے دونوں کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post